Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
تینسکھیل

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستانی جوڑی نے تاریخ رقم کر دی

ترکیہ کے شہر مناوگت میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس کا ٹائٹل پاکستان کی لیجنڈری ٹینس جوڑی اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے جیت لیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے مینز 45 پلس ڈبلز کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔

پاکستان کے لیے ڈبلز گولڈ!

دوسری جانب پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ مناوگت ترکی میں مکسڈ ڈبلز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان کے اعصام الحق قریشی نے اپنی فرانسیسی پارٹنر میگالی جیرارڈ کے ساتھ مل کر آئی ٹی ایف ماسٹرز 40 پلس ورلڈ چیمپئن شپ مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ایک سنسنی خیز فائنل میں اعصام اور میگالی جیرارڈ نے جرمنی کی کیتھرینا راتھ اور اینڈریاس تھیوسن کو 7-5، 6-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

میچ میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آئی، کیونکہ اعصام اور ان کے ساتھی پہلے سیٹ میں 5-2 سے نیچے تھے، اس کے بعد وہ دوسرے سیٹ پر حاوی رہے، اور 6-3 سے فتح حاصل کی۔

اعصام نے اپنی جیت سے متعلق کہا کہ میں اس فتح سے بہت خوش  ہوں! میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے پاکستان کے لیے ایک اور طلائی تمغہ حاصل کرنے کی طاقت دی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ فتح قوم کے لیے وقف ہے، یوم پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر ایک خصوصی تحفہ ہے، بین الاقوامی اسٹیج پر پاکستان کے پرچم کو بلند ہوتے دیکھ کر میرا دل فخر سے بھر جاتا ہے، اور ملک کے جذبے کو تسلیم کرنے کے لیے یہ ایک عظیم جذبہ ہے’۔

Related posts

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

محمد نوید

سابق اولمپئنز نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ فائنل کیلئے پاکستان ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، فائنلسٹ جنوبی افریقا کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

محمد نوید

Leave a Comment