Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیلہاکی

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 2-2 گول سے برابر

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ملائیشیا کے مابین کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

چین کے شہر ہولینبیور میں 8 ستمبر تا 17 ستمبر کھیلی جانے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے چین کے خلاف دو گول کی برتری حاصل کرلی تھی جو زیادہ دیر نہ چل سکی، پاکستان کی جانب سے پہلا گول 24 ویں منٹ پر سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر کیا۔

دوسرا فیلڈ گول 32 ویں منٹ میں زکریا حیات نے کیا، لیکن ملائیشیا نے کم بیک کیا،پہلا گول 38 ویں منٹ میں فیضل ساری اور 56ویں منٹ میں ایمان نے دوسرا گول کرکے میچ دو دو گول سے برابر کردیا۔

ملائیشیا کی جانب سے دونوں گول پینلٹی کارنر کے ذریعے کیے گئے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، کوریا، ملائیشیا، جاپان اور چین کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، پاکستان اپنا دوسرا میچ 9 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 10:30 بجے کوریا کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان اپنا تیسرامیچ 11 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 10:30 بجے جاپان کے خلاف کھیلے گا جب کہ چوتھا میچ 12 ستمبر کو 3:00 بجے چین کے خلاف ہوگا۔

پاکستان پول کا آخری میچ 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 12:45 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Related posts

نئی سلیکشن کمیٹی: کیا شاہین قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے؟

محمد نوید

بھارتی بورڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران امریکا میں سہولیات کی فکر ستانے لگی

محمد نوید

ضمانت دیتا ہوں امریکا 2026 کے ورلڈکپ میں بھی پاکستان کو ہرائے گا: سابق پاکستانی بولر کی پیشگوئی

محمد نوید

Leave a Comment