Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بالکھیل

ایشیا فٹبال کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے ڈراز کا اعلان، پاکستان 6 میچز کھیلے گا

ایشیا فٹبال کپ کے کوالیفائنگ راونڈ کیلئے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، گروپ ای میں شامل  پاکستان اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو کھیلے گا۔

ایشیا فٹبال کپ 2027 میں سعودی عرب میں ہوگا، فٹبال کپ کیلئے ہونے والے کوالیفائنگ راونڈ کے ڈراز کی تقریب ملائشیا میں ہوئی، کوالیفائنگ راوند 25 مارچ سے 31 جون تک ہوں گے  جس میں پاکستان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ میچز کھیلے گا۔

پاکستان گروپ ای میں شامل ہے جس میں شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں بھی ہیں، پاکستان پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا، قومی ٹیم ہوم گراونڈ پر 10 جون کو میانمار کے خلاف میچ کھیلے گا، پاکستان کا تیسرا میچ افغنستان کے خلاف ہوم گراونڈ پر ہو گا جبکہ 14 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف میچ افغانستان میں ہوگا۔

پاکستان کا 18 نومبر کو شام کے خلاف ہوم گراونڈ پر میچ شیڈولڈ ہے جبکہ 30مارچ کو میانمار کے خلاف میچ کھیلا جائے گا، گروپ کی ٹاپ ٹیم ایشیا فٹبال کپ کیلئے کوالیفائی کرے گی، 18 ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔

Related posts

ویل ڈن ٹیم! آئر لینڈ کے خلاف ایسی جیت کی ضرورت تھی: شاہد آفریدی

محمد نوید

اذلان شاہ کپ: پاکستان اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز میچ برابری پر ختم

محمد نوید

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع، اہم کھلاڑی کی واپسی یقینی

محمد نوید

Leave a Comment