Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیلہاکی

بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز رشتہ ازدواج میں منسلک

بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

انڈیا ہاکی ٹیم کے اولمپئین مندیپ سنگھ اور ویمنز ٹیم کی اولمپئین اودیتا دوہن کی شادی ہو گئی۔

30 سالہ مندیپ اور 27 سالہ اودیتا کی شادی جالندھر میں ہوئی، مندیپ اور اودیتا کا ہاکی کا جنون کی حد تک شوق ایک دوسرے کے قریب لایا۔

مندیپ سنگھ اولمپک گیمز میں بیک ٹو بیک برانز میڈل جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ اودیتادوہن ٹوکیو اولمپکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ویمن ہاکی ٹیم کا حصہ تھیں۔

مندیپ سنگھ 260 اور اودیتا نے 120 میچز میں انڈیا کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

مندیپ اور اودیتا کی دوستی کے چرچے 5 برس سے تھے اور کووڈ کے دنوں میں لگنے والے کیمپس کے دوران ان کی دوستی بڑھی تھی۔

Related posts

قومی کرکٹ ٹیم کی آئندہ تین سیریز کیلئے محمد مسرور ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

محمد نوید

نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

محمد نوید

شاہ رخ خان نے گوتم گمبھیر کو ‘بلینک چیک’ پیش کردیا، وجہ کیا ہے؟

محمد نوید

Leave a Comment