Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم بھارت پہنچ گئی

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم بھارت پہنچ گئی۔

پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچی۔ پاکستان کا دستہ بارڈر کراس کرنے کے بعد دہلی کے لیے روانہ ہوا جہاں سے دستہ چنئی جائے گا۔

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک چنئی میں منعقد ہو گی۔

پاکستان کے دستے میں 12 ایتھلیٹکس، 3 کوچز اور ایک منیجر شامل ہے۔قومی ایتھلیٹس مختلف ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے اسلام آباد میں کیمپ لگایا گیا تھا، کھلاڑی اور کوچز بھارت میں اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔

Related posts

ذاتی پرفارمنس نہیں اصل کامیابی یہ ہےکہ پاکستان میچ جیت جائے: سعود شکیل

محمد نوید

بنگلادیش کے مہدی حسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

محمد نوید

بھارتی کرکٹر چہل کی خاتون دوست کے ساتھ تصاویر پر سابقہ اہلیہ چپ نہ رہ سکیں

محمد نوید

Leave a Comment