Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بالکھیل

پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار  بوائز  ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر کو تعینات کر دیا گیا۔

رپورٹ: ملک آصف رضا

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)  نے عروج سہیل بٹ کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔

عروج سہیل بٹ پی ایف ایف میں بطور سیف گارڈنگ آفیسر کام کر رہی ہیں جبکہ وہ فیفا اور اے ایف سی کی سند یافتہ سیف گارڈنگ آفیسر ہیں۔

پی ایف ایف نے یہ قدم فیفا کی ہر کسی کو یکساں مواقع دینے کی پالیسی کے تحت اٹھایا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائیر میں حصہ لے گی۔

Related posts

چار ممالک کی ٹریول ایڈوائزریز، ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا بنگلادیش میں انعقاد مشکل

محمد نوید

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے اسکواڈ کا اعلان، راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے

محمد نوید

Leave a Comment