Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیلہاکی

حکومتی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات سے دوچار

حکومتی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات سے دوچار  ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس ادا نہ کرنے والی فیڈریشن کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا دشوار  ہے،  پرو لیگ کے صرف ایک ایڈیشن کے لیے فیڈریشن کو مزید 10 کروڑ درکار ہیں ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے آئندہ برس ورلڈکپ کوالیفائر اور ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین گیمزکے علاوہ کوالیفائی کرنے کی صورت میں ورلڈکپ میں بھی ٹیم نے شرکت کرنا ہے  جب کہ اولمپک کوالیفائیرز میں شرکت بھی شیڈول میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ان ایونٹس کے لیے 30 سے 35 کروڑ روپے ایک سال میں درکار ہیں ، پی ایچ ایف کو ایک سال کے لیے مجموعی طور پر کم از کم 45 کروڑ روپے اکٹھے کرنا ہے۔

Related posts

بھارت کی 19 سالہ دیویا ویمنز چیس ورلڈکپ جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں

محمد نوید

خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام، پاکستانی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

محمد نوید

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

محمد نوید

Leave a Comment