Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانفٹ بالکھیل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی رینکنگ میں 3 درجہ بہتری

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں 3 درجے بہتری ہوئی ہے۔

رپورٹ: ملک آصف رضا

فیفا ویمن کی جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کی پوزیشن اب 154 ویں ہے جو کہ گزشتہ رینکنگ میں157 ویں تھی۔

اس پیش رفت کے ساتھ ہی پاکستان ویمن ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس پہلی بار  ایک ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ٹیم کے تازہ ترین پوائنٹس1007 ہیں جو کہ ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں۔

یاد رہےکہ پاکستان ویمن ٹیم نےگزشتہ دنوں ایشین کوالیفائیر  میں انڈونیشیا اور کرغیزستان کو شکست دی تھی۔

 

Related posts

جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

محمد نوید

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی پر قوم کو مایوس نہیں کرینگے، توقعات سے بڑھ کر چیزیں ہونگی: محسن نقوی

محمد نوید

Leave a Comment