Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ایشیا کپکرکٹکھیل

کپتان سمیت ٹیم نے کس کے کہنے پر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا؟ بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

14 ستمبر اتوار کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ کھیلا گیا جس میں بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اُڑا دیں۔

میچ تو بھارت 7 وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہوگیا لیکن اسپورٹس مین اسپرٹ کی بات ہو تو  بھارتی ٹیم یقیناً پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخری پوزیشن پر ہوگی۔

ہوا کچھ یوں کہ چند روز قبل دبئی اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ہاتھ ملایا تھا جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

اب گزشتہ روز میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ بھارت نے جیت کے بعد بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور پوری ٹیم ڈریسنگ روم لوٹ گئی۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن بھارتی کیمپ تک پہنچے مگر کوئی بھارتی کھلاڑی باہر نہ آیا۔

بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا: 

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے اس حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے کیا گیا تاکہ پاکستان کو واضح پیغام جائے اور وہ پہلگام پر دہشتگرد حملے کو ذہن میں رکھیں تاہم آئیڈیا ان کا نہیں تھا۔

این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا۔

این ڈی ٹی وی نے ٹیلی کام ایشیا سپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  ایک رپورٹ کے مطابق، گمبھیر نے مبینہ طور پر بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ نہ کرنے کا مشورہ دیا اور ان سے یہ بھی کہا کہ وہ حریفوں کے ساتھ کوئی زبانی جملہ بازی نہ کریں۔

Related posts

جدہ میں ’6 اوورز کرکٹ ہنگامہ‘ ٹورنامنٹ کھیلاجائے گا، انٹرنیشنل کھلاڑی بھی حصہ ہوں گے

محمد نوید

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹ انٹرنیٹ پر مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

محمد نوید

چیف سلیکٹر کے رابطے کے بعد عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے

محمد نوید

Leave a Comment