ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے دھوکا دہی پر پکڑے گئے 11 ریسلرز کو معطل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر 11 ریسلرز معطل کردیے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ تصدیق میں 11 پہلوانوں کی عمر میں جعل سازی پکڑی گئی، پکڑے گئے ریسلرز کے برتھ سرٹیفکیٹ جعلی اور فوٹوشاپ کے ذریعے اپ ڈیٹ کیے گئے تھے جب کہ کچھ کیسز میں پیدائش کے 12 سے 15 سال بعد برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے مطابق میونسپل کارپوریشن آف دہلی نے 95 ریسلرز کے برتھ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی۔
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کا کہنا ہے کہ ہم ایک صاف شفاف سسٹم چاہتے ہیں، جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر 6 ریسلرز کو اب جبکہ باقی 5 کو پہلے معطل کیا جاچکا ہے۔