Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے پہلے روز کا اختتام، ٹاپ 10کھلاڑیوں میں 6 پاکستانی شامل

کولمبو میں جاری ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ کے پہلے دن پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، پہلے روز کے اختتام پر ٹاپ 10 میں 6 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں 12 سالہ احمد سلمان تمام 8 گیمز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہیں، احمد سلمان ایونٹ میں شریک تمام 138 پلیئرز میں واحد ناقابل شکست پلیئر ہیں۔

پاکستان ہی کے 16 سالہ عفان سلمان 7 گیمز جیت کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں، بھارت کے مادھو کامت نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کررکھا ہے۔

پاکستان کے احزم احمد 7 گیمز جیت کر چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ بلال اشعر پانچویں، منال اشعر چھٹے اور محمد یادان 10 ویں نمبر پر ہیں۔

سائیڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے وسیم کھتری ٹاپ پوزیشن پر ہیں، وسیم نے پہلے روز 7 میں سے 6 گیمز میں حریفوں کو مات دی۔

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ کے دوسرے روز 9 گیمز کھیلے جائیں گے۔

Related posts

کھیل پرفوکس رکھیں،گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے: محسن نقوی کی کھلاڑیوں کو ہدایت

محمد نوید

بھارتی بولر محمد سراج نے ڈیل اسٹین کی کونسی پیشگوئی درست ثابت کی؟

محمد نوید

اسلام آباد یونائیٹڈ 2 مئی کو پی ایس ایل کی جیت کا جشن کیسے منائے گی؟

محمد نوید

Leave a Comment