Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکرکٹ

آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ  نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

میتھیو ویڈ نے وائٹ بال کرکٹ کھیلتے رہنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ ریڈ بال کرکٹ یعنی ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ شیفلڈ شیلڈ ٹرافی کا فائنل میتھیو ویڈ کے فرسٹ کلاس کیرئیر  کا آخری میچ ہوگا۔

دوسری جانب میتھیو ویڈ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ  وائٹ بال کرکٹ  میں خصوصی طور پر بی بی ایل میں زبردست فام دکھانا چاہتا ہوں، ریڈ بال فارمیٹ نہ کھیلنا مجھے خود کو مضبوط رہنے کا موقع دے گا۔

واضح رہے کہ میتھیو ویڈ نے 2012 سے 2021 تک 36 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

Related posts

پی سی بی کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی

محمد نوید

انگلینڈ بمقابلہ بھارت: فریکچرڈہاتھ سے بیٹنگ کیلئے آنے پرکرس ووکس نے تماشائیوں سے خوب داد سمیٹی

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی: حفیظ حکومت اور بورڈ کی جانب سے بھارت کیلئے منہ توڑ جواب کے منتظر

محمد نوید

Leave a Comment