Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکھیلہاکی

پاکستان کی رینکنگ 15، 16 نمبر پر ہے لیکن ہاکی کے اچھے دن آنیوالے ہیں: سابق اولمپیئن سمیع اللہ

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپیئن سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

رپورٹ     !     محمد نوید

یہ بات سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ 2004 سے پاکستان ہاکی میں ہونے والی سیاست سے دور ہوں۔

اولمپیئن سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ افسوس سے کہتا ہوں کہ پاکستان ہاکی تباہی کے دہانے پر ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم 2 بار ورلڈ کپ، 2 بار اولمپکس اور ایشین گیمز میں کوالیفائی نہیں کر سکے۔

اولمپیئن سمیع اللّٰہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کی رینکنگ 15، 16 نمبر پر ہے جو تشویشناک بات ہے، تاہم اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

Related posts

بنگلا دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کے دنیش اچانک کھیل چھوڑ کر گھر روانہ

محمد نوید

پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب میں بدنظمی، نوجوان اسٹیج پر چڑھ گئے

محمد نوید

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا

محمد نوید

Leave a Comment