Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی

کرکٹر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

رپورٹ     !     محمد نوید

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کرکٹر محمدعامر نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کیا۔

محمد عامر نے کہا کہ پاکستان کےلیےکھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا موقع دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے عزت دی اور  بتایا پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔

خیال رہےکہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی20 میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر  2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

حسن نواز کی 44 گیندوں پر سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

محمد نوید

اسپین کا روس کی طرح اسرائیل پر بھی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی کا مطالبہ

محمد نوید

ذاتی پرفارمنس نہیں اصل کامیابی یہ ہےکہ پاکستان میچ جیت جائے: سعود شکیل

محمد نوید

Leave a Comment