Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز: قومی سکواڈ میں تین نئے چہروں کی انٹری

پاکستان کی قومی مینز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے 30 مئی سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
پاکستاان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر وہ تین کھلاڑی ہیں جو سکواڈ میں شامل تو ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں نمائندگی نہیں کی۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی مارچ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں تھے۔

محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ عثمان خان علیل ہیں۔
فخر زمان اور صائم ایوب کے نام بھی انجری کے باعث سلیکشن کے لیے زیرِغور نہیں آئے اور وہ اس وقت پی سی بی کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
16 رُکنی سکواڈ آج رات اسلام آباد میں اکٹھا ہوگا اور 23 مئی سے کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی تربیتی سیشنز کا آغاز کرے گا۔
آسٹریلیا کی مینز ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لے گی۔
پاکستان کا16 رکنی سکواڈ
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم۔
کرکٹ سیریز کا شیڈول
تین روزہ سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ باقی دو میچر 30 مئی اور 2 جون لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔ تینوں میچر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے۔

Related posts

وقار یونس کی پی سی بی میں بطور ایڈوائزر تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

محمد نوید

بھارتی میڈیا ایشیا کپ میں بھی پاکستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنےکا مطالبہ کرنے لگا

محمد نوید

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ

محمد نوید

Leave a Comment