Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

قومی ٹیم کے مفاد کیلئے ہر رول ادا کرنے اور وکٹ کیپنگ چھوڑنے کو بھی تیار ہوں: رضوان

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ون ڈاؤن پر نہ کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

رپورٹ     !     محمد نوید

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا آخری میچ 27 اپریل کو لاہور میں ہو گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اگلے ماہ شروع ہونے والی سیریز کو لیکر گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا اور میڈیا پر محمد رضوان سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

اب اس حوالے سے محمد رضوان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ون ڈاؤن جانے سے منع نہیں کیا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ وہ قومی ٹیم کے مفاد کے لیے ہر رول ادا کرنے اور وکٹ کیپنگ چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔

Related posts

صاحبزادہ فرحان کے 74 رنز، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل ویرات کوہلی انجری کا شکار

محمد نوید

پاکستان کی فاطمہ نے ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر سب سے زیادہ پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ بنادیا

محمد نوید

Leave a Comment