Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹ

چیف سلیکٹر کے رابطے کے بعد عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے

آل راؤنڈر عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ذرائع کے مطابق عماد وسیم فیملی اور دوستوں سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور عماد وسیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور دونوں نےریٹائرمنٹ کےمعاملے پربات چیت کی۔

ذرائع نے بتایاکہ عماد وسیم نے چیف سلیکٹر سے ورلڈ کپ کا پلان پوچھ لیا اور ساتھ ہی بہتر سینٹرل کنٹریکٹ کی بھی یقین دہانی مانگی ہے۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم کو ورلڈ کپ تک کی یقین دہانی ملی تو ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور فائنل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں واپسی کی باتیں ہونے لگی ہیں۔

Related posts

ورلڈکپ میں شرکت کے بعد پاکستانی اسکواڈ بھارت سے دبئی روانہ

محمد نوید

منیبہ کی شاندار سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

محمد نوید

پاکستان ٹیم کی کپتانی کا معاملہ: سلیکٹرز شاہین کو تبدیل کرنے کے حوالے سے تقسیم

محمد نوید

Leave a Comment