Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںفٹ بالکھیل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں اردن نے پاکستان کو شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں اردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

رپورٹ     !     محمد نوید

اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں پاکستان اور اردن کے درمیان میچ برق رفتاری سے شروع ہوا۔ دوسرے ہی منٹ میں اردن کے موسٰی التماری نے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

میچ کے نویں منٹ میں پاکستانی ڈیفینڈر کے فاؤل پر اردن کو پنالٹی کک ملی جس پر علی الوان نے اردن کی سبقت 0-2 کر دی۔

دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم کا ڈیفنس نسبتاً بہتر رہا اور اسٹرائیکرز  نے  بھی گول برابر کرنے کے لیے حملے کیے لیکن کامیابی نہ ملی۔

میچ کے  86 ویں منٹ میں اردن کے موسٰی التماری کو  ایک  اور  موقع ملا اور  انہوں نے اپنا دوسرا  اور  ٹیم کا تیسرا گول داغ دیا۔

خیال رہے کہ  ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں پاکستان کو سعودی عرب، تاجکستان اور اردن سے شکست ہوچکی ہے۔ پاکستانی ٹیم اردن کے خلاف اَوے میچ 26 مارچ کو کھیلےگی۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان اور امریکا سمیت اب تک 6 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئیں

محمد نوید

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک افغان شائقین کے درمیان بدمزگی روکنےکیلئے بڑا فیصلہ

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کی فاتح ٹیم کی جیت کا سفر جاری

محمد نوید

Leave a Comment