Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکرکٹکھیل

چھکوں کی برسات، سن رائزز حیدرآباد نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا

انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں سن رائزز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کے خلاف چھکوں کی برسات کرتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر سن رائزز حیدرآباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس دعوت کو سن رائزز حیدرآباد کے بیٹرز نے کھلے دل سے قبول کیا اور چوکے چھکوں کی برسات کرکے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔

 سن رائزز حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

ٹریوس ہیڈ نے 24 گیندوں پر 62، ابھیشیک شرما نے 23 گیندوں پر 63 رنز بنائے، ایڈن مارکرم 28 گیندوں پر 42 اور ہینرک کلاسن نے صرف 34 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IPL (@iplt20)

سن رائزز حیدرآباد کی اننگز میں مجموعی طور پر 18 چھکے اور 19 چوکے لگے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور روائل چیلنجرز  بنگلور نے 2013 میں پونے واریئرز انڈیا کے خلاف اسکور کیا تھا، بنگلور نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے۔

 

Related posts

صدر مملکت کا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

محمد نوید

آئی پی ایل: امپائر سے بحث کرنے پر کوہلی پر جرمانہ عائد

محمد نوید

ویمن کرکٹ، سری لنکا نے جنوبی افریقا کیخلاف نئی تاریخ رقم کردی

محمد نوید

Leave a Comment