Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکھیل

ورلڈگیمز اسنوکر ایونٹ میں پاکستان کے محمد آصف کا فاتحانہ آغاز

چین کے شہر چینگ ڈو میں  ہونے والے  ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ میں پاکستان کے محمد آصف نے  فاتحانہ آغاز  کیا ہے۔

ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ کے دوران   محمد آصف نے گروپ کے پہلے میچ میں چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دی۔

پاکستانی کیوئسٹ نے بیسٹ آف تھری کا مقابلہ دو  صفر سے جیتا، محمد آصف نے پہلا فریم  79-50  اور دوسرا فریم 77-24 کے اسکور سے اپنے نام کیا۔

محمد آصف اپنا دوسرا میچ کل جرمنی کے ایلیزنڈر وداو کے خلاف کھیلیں گے۔

ورلڈ گیمز اسنوکر مینز اسنوکر  میں شریک 12 کھلاڑیوں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے 2 ، 2  کھلاڑی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

Related posts

نیوزی لینڈ سے سیریز: پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کونسے کھلاڑی شامل ہونیکا امکان ہے؟

محمد نوید

قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی فرید اللہ کی بروکن کالر انجری کی کامیاب سرجری ہو گئی

محمد نوید

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان کب کیا جائیگا اور کونسے کھلاڑی زیرِ غور ہیں؟

محمد نوید

Leave a Comment