Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

آسٹریلیا کی کلیر پولوساک پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن سیریز میں امپائرنگ کریں گی

آسٹریلیا کی کلیر  پولوساک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈین ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔

رپورٹ     !     محمد نوید

آسٹریلیا کی کلیر پولوساک 18 اپریل سے 3 مئی تک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال کے تمام8 میچوں میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی، پاک ویسٹ انڈیز ویمنز  ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ 5 ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شامل ہیں، یہ تمام 8 میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز میں سابق ٹیسٹ بیٹر اور پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری علی نقوی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری میں شامل محمد جاوید ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کلیر پولوساک کے ساتھ عبدالمقیت، عمران جاوید اور ناصر حسین جو پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں جو ون ڈے سیریز کے دوران آن فیلڈ امپائرز کے طور پر کام کریں گے۔

پی سی بی ویمنز پینل آف امپائرز میں شامل سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ون ڈے سیریز کے لیے ریزرو امپائرز ہوں گی۔

26 اپریل سے 3 مئی تک پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے کلیر پولوساک کے ساتھ فیصل آفریدی (پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل) ، فاروق علی خان اور طارق رشید شامل ہوں گے۔

فاروق علی خان اور طارق رشید پی سی بی ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں جبکہ عافیہ امین، حمیرا فرح اور سلیمہ امتیاز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ریزرو امپائر ہوں گی۔

Related posts

قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی فرید اللہ کی بروکن کالر انجری کی کامیاب سرجری ہو گئی

محمد نوید

ڈیوڈ وارنر نے بھارت کیخلاف کھیلنے کیلئے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کر دی

محمد نوید

پی سی بی اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا، مائنس بھارت چیمپئنز ٹرافی کی تجویز بھی زیر غور

محمد نوید

Leave a Comment