Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستانکھیلہاکی

2 فیڈریشن کا معاملہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان پر 10 سال کی پابندی لگ سکتی ہے

پاکستان میں ہاکی کی 2، 2 فیڈریشن کے قیام پر سابق اولمپئنز نے وزیر اعظم شہباز شریف سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

سابق اولمپئن کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ اگر معاملہ حل نہ کیا گیا تو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان پر دس سال کی پابندی بھی لگاسکتی ہے۔

سابق اولمپئن حنیف خان نے کہا کہ اگر یہ ہی صورتحال مسلسل 6،7  ماہ برقرار رہی تو والدین بچوں کو ہاکی گراؤنڈ بھیجنا چھوڑ دیں گے ۔

انہوں نے اپیل کی کہ وزیر اعظم فوری طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور ہاکی کے معاملات درست سمت لے جانے میں رہنمائی کریں۔

اس کے علاوہ اولمپئن ناصر علی اور وسیم فیروز نے بھی وزیر اعظم سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

Related posts

پاکستان نے بھارت میں ہونیوالے ہاکی ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کر دیا: ہاکی انڈیا کا دعویٰ

محمد نوید

آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کیلئے ونواٹو کی ویمنز ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور

محمد نوید

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی آواز بن گئے

محمد نوید

Leave a Comment