Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ٹکٹ ہفتہ 6 اپریل دوپہر 12 بجے سے لاہور، اسلام آباد،  راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،ملتان ،پشاور اور کراچی میں مختلف ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

شائقین کسی بھی نامزد کردہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے سیریز کے لیے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹیں بھی انہی مراکز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف ٹی سی ایس سے خریدے گئے درست فزیکل ٹکٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔

ایک صارف کو ہر میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹ تک خریدنے کی اجازت ہے۔

شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ خود حاصل یا خرید سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف5  ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئےکیوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

پاکستان نے ایران کو شکست دیکر انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ جیت لی

محمد نوید

بھارتی بولر محمد سراج نے ڈیل اسٹین کی کونسی پیشگوئی درست ثابت کی؟

محمد نوید

جیتیں گے کہہ کہہ کر تھک گئے ،اس بار ورلڈکپ جیت کر دکھائیں گے: شاہین آفریدی

محمد نوید

Leave a Comment