Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

وہاب ریاض کیلئے سینئر ٹیم مینیجر کا عہدہ تخلیق، کرکٹ حلقے حیران

کراچی :4 سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر رہنے والے منصور رانا کی موجودگی میں سلیکٹر وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا سینئر مینیجر بنایا گیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ان کیلئے نیا اور منفرد عہدہ تخلیق کیا گیا ہے، کرکٹ حلقے حیران ہیں کہ ٹیم مینیجر کی موجودگی میں وہاب ریاض کو سینئر مینیجر کیوں مقرر کیاگیا ؟

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز میں وہاب ریاض سلیکشن پالیسی پر نظر رکھیں گے، وہ ہر میچ میں روٹیشن پالیسی کا پلان دیں گے۔

وہاب اس بات کو یقینی بنائیں گےکہ ٹیم سلیکشن پلان کے مطابق ہو رہی ہے، سیریز میں وہاب ریاض کی پلیئنگ الیون میں رائے اہم ہوگی،سابق چیف سلیکٹرہر کھلاڑی کے ورک لوڈ کو بھی مانیٹر کریں گے۔

ہوم سیریز کے پانچوں میچز میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق پیر کو ملاقات میں وہاب ریاض نےنیوزی لینڈسیریز میں سلیکشن پالیسی کے حوالے سے کھلاڑیوں کو بریف کیا تھا۔

Related posts

پاکستان نے برکس گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

محمد نوید

لاہور میں بنایا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد سائیکلنگ ٹریک تباہ حالی کا شکار ہوگیا

محمد نوید

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروادی

محمد نوید

Leave a Comment