Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکرکٹکھیل

آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کیلئے ونواٹو کی ویمنز ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور

آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کیلئے اوشیانا ریجن کے ملک ونواٹو  کی ویمنز کرکٹ ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور ہوگئی۔

ویب ڈیسک

ونواٹو کو ابوظہبی میں آئی سی سی ویمنز  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گلوبل کوالیفائرز میں شرکت کرنی ہے لیکن ٹیم کے بہتر سامان کے لیے فنڈز موجود نہیں ہیں۔

ونواٹو نے ایسٹ ایشیا پیسفک کوالیفائرز میں جاپان کو شکست دے کر گلوبل کوالیفائرز کیلئے جگہ بنائی۔

25 اپریل سے شروع ہونے والے گلوبل کوالیفائرز میں ونواٹو کے علاوہ نیدرلینڈز، زمبابوے، آئرلینڈ ، یو اے ای ، سری لنکا ، تھائی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، امریکا اور یوگنڈا کی ٹیمیں شریک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ونواٹو کی ٹیم کو بہتر سامان کیلئے ساڑھے 6 سے 7 ہزار ڈالرز درکار ہیں تاہم رقم جمع کرنے کیلئے  ونواٹو کی کرکٹ ایسوسی ایشن نے عوام سے فنڈز کی درخواست کر دی۔

ونواٹو کرکٹ ایسوسی ایشن نے گو فنڈ می کے پورٹل پر فنڈ جمع کرنے کیلئے لنک بنایا ہے اور قومی ویمنز ٹیم کیلئے اب تک 3 ہزار ڈالرز کے فنڈ جمع ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ونواٹو ویمنز ٹیم کو درکار رقم کسی فل ممبر ٹیم کے کھلاڑی کی ایک میچ فیس کے برابر ہے۔

Related posts

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟

محمد نوید

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت

محمد نوید

کھیلوں کی دنیا سے ایک اور خوشخبری، پاکستان بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کا چیمپئن بن گیا

محمد نوید

Leave a Comment