Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکرکٹکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کی فاتح ٹیم کی جیت کا سفر جاری

2009 کی فاتح ٹیم 27 اپریل کو ہیوسٹن میں مقامی فرنچائز نائٹ رائیڈرز یونائیٹڈ سے نمائشی میچ کھیلے گی۔

ویب ڈیسک

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کی فاتح ٹیم اُس وقت کے کپتان یونس خان کے ہمراہ ان دنوں امریکا کے مختلف ریاستوں کے ٹور پر ہے جہاں ٹیم کے 7  نامور  کھلاڑی  ٹرافی کے ہمراہ مختلف ایونٹس میں شرکت کررہے ہیں۔

فاتح ٹیم 27 اپریل کو امریکا کی مشہور مقامی فرنچائز نائٹ رائیڈرز یونائیٹڈ سے نمائشی میچ کھیلے گی جس میں کپتان یونس خان کے ہمراہ شاہد آفریدی، مصباح الحق، عبدالرزاق، کامران اکمل، عمر گل اور فواد عالم شامل ہیں جب کہ وہاں موجود کرکٹرز عثمان شنواری،  جان نثار خان،  محمد محسن اور نعمان انور بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

ادھر مقامی فرنچائز نائٹ رائیڈرز یونائیٹڈ کی ٹیم مختلف ملکوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں امریکی کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی  افریقا کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فرنچائز ٹیم کی کپتانی جسکرن ملہوترہ کریں گے جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے موسیٰ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

سلیکشن کمیٹی نے کپتان کیلئے بابراعظم کا نام بھیج دیا، حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کرینگے

محمد نوید

بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، بھارت دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو ویلکم کریں گے: رضوان

محمد نوید

Leave a Comment