Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

ایف آئی اے نےکرکٹ سیریزکے ٹکٹوں کی فروخت میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات شروع کردیں

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نےکرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیوں کی شکایت پر  تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ  سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں   بے ضابطگیوں کے معاملے پر  پی سی بی اسٹاف  سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  سی ای او سلمان نصیر کے ماتحت کام  کرنے والی خاتون اور دیگر  2  ملازمین کو  ایف آئی اے نے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے ٹکٹ  فروخت کرنے والی نجی کمپنیز  اور   پی سی بی کے معاہدوں کی بھی چھان بین شروع کردی ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کی مد  میں جاری چیکس کا  جائزہ  لے رہے ہیں۔

Related posts

پہلا ون ڈے: علی یونس نے نکاح کے بعد اہلیہ عالیہ ریاض کیساتھ تصویر پوسٹ کردی

محمد نوید

انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

محمد نوید

پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب زیادہ چھکے جڑ دیے

محمد نوید

Leave a Comment