Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر بابر اعظم کو چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد، خصوصی تحفہ پیش کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والے کپتان کا اعزاز حاصل کرنے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خاص تحفہ پیش کردیا۔

چیئرمین پی سی بی نے 45 واں ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابراعظم کو خصوصی شرٹ کا تحفہ پیش کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر شاہین آفریدی کو بھی خصوصی شرٹ کا  تحفہ پیش کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ میں ایک سنگ میل عبور کرنے پر بابراعظم اور شاہین آفریدی کو مبارکباد دینے کے علاوہ آئرلینڈ کے خلاف جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں پلیئرز کو بھی گلے لگا کر مبارکباد پیش کی۔

Related posts

آسٹریلوی کرکٹرز کے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار پر جے شاہ کا ردعمل آگیا

محمد نوید

پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع

محمد نوید

آسٹریلوی کوچ کا ہائی پرفارمنس کرکٹرز کو پاکستان لانے کا اعلان

محمد نوید

Leave a Comment