Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا، سیریز 1-1 سے برابر

ڈبلن: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

 3 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

 آئرلینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 193 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کے لارکین ٹکر 51 اور ہیری ٹیکر 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گریتھ ڈیلانے 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوور میں 49 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عباس آفریدی نے 4 اوور میں 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے علاوہ محمد عامر نے 4 اوور میں 44 رنز دے کر ایک وکٹ لی، نسیم شاہ نے 4 اوور میں 36 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

میزبان آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے باآسانی 17 ویں اوور  میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 46 گیندوں  پر 75 رنز  کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد رضوان کی دھواں دھار  اننگز میں 4  چھکے اور 6  چوکے شامل تھے۔

فخر زمان نے 40 گیندوں  پر 78 رنز کی شاندار  اننگز کھیلی۔ اعظم خان 10 گیندوں پر 30 رنز کےساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں4  چھکے اور  ایک چوکا شامل تھا۔ صائم ایوب 6 رنز اور کپتان بابراعظم صفر  پر آؤٹ ہوئے۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

ڈبلن میں آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔

Related posts

محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کی تعریف

محمد نوید

کرکٹر عماد وسیم نے سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھیج دیا

محمد نوید

پاکستان کیخلاف لو اسکورنگ پچز، بنگلادیش کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز کی اپنی ہی وکٹوں پر تنقید

محمد نوید

Leave a Comment