Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکرکٹکھیل

شاہ رخ خان نے گوتم گمبھیر کو ‘بلینک چیک’ پیش کردیا، وجہ کیا ہے؟

بالی وڈ سپر اسٹار اور انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے گوتم گمبھیر کو بلینک چیک پیش کردیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

چونکہ بہت سے غیر ملکی کوچز بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے انکار کر چکے ہیں اسی لیے اب بھارتی بورڈ راہول ڈریوڈ کے بعد ہیڈ کوچ کے لیے گوتم گمبھیر کا نام سوچ رہا ہے۔

اب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گمبھیر، جو  آئی پی ایل 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور رہیں، انہیں شاہ رخ خان نے اگلے 10 سالوں کے لیے فرنچائز میں شامل ہونے کے لیے ‘بلینک چیک’ کی پیشکش کی۔

روزنامہ جاگرن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گمبھیر بھارت کے ہیڈ کوچ کی نوکری میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں لیکن وہ اس بات کی ضمانت چاہتے ہیں کہ کوچ کے لیے انہیں ہی منتخب کیا جائے تبھی وہ درخواست دیں گے۔

Related posts

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

محمد نوید

پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش کو میچ ہارنے پرنازیبا اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا

محمد نوید

محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کی تعریف

محمد نوید

Leave a Comment