Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

طویل سفر اور تھکاوٹ: سری لنکن کپتان اور کھلاڑی ورلڈکپ شیڈول سے ناراض

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکن کھلاڑیوں نے میچز اور سفر کے شیڈول پر آواز اٹھا دی۔

رپورٹ     !     محمد نوید

سری لنکا کے کپتان وانندو ہسارنگا اور مہیش تھیکشانا نے ٹیم کو درپیش مشکلات بیان کرتے ہوئے شیڈول کو غیر منصفانہ قرار دیا۔

ٹیم منیجر مہندا ہالنگودا نے آئی سی سی کو مشکلات کے حوالے سے لکھنے کی تصدیق کی ہے، سری لنکا ان دو ٹیموں میں سے ہے جس نے ابتدائی راؤنڈ کے چار میچز چار وینیوز پر کھیلنے ہیں۔

20 ٹیموں میں دوسری ٹیم نیدرلینڈز کی ہے، بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ایک وینیو پر تین میچز کھیل رہی ہیں۔

ڈے میچ ہونے کی وجہ سے سری لنکا اسکواڈ نے بروکلین ہوٹل میں صبح 7 بجے دن کا آغاز کیا، میچ ختم ہوتے ہی میڈیا کی سرگرمیاں جلدی ختم کرنا پڑیں تاکہ وقت پر ائیر پورٹ پہنچا جائے۔

سری لنکا کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ ختم ہوتے ہی اگلے میچ کے لیے ائیرپورٹ پہنچنا پڑا۔

اس حوالے سے مہیش تھیکشانا نے کہا کہ یہ سب بہت غیر منصفانہ ہے ہر میچ کے بعد ہمیں سفر کرنا پڑتا ہے، ہمیں فلائٹس کے لیے 8 گھنٹے انتظار بھی کرنا پڑا ہے، یہ ہمارے لیے غیر منصفانہ ہے لیکن جب آپ کھیلتے ہیں تو معنی نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریول لاجسٹک کی وجہ سے ہمیں نیویارک میں ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا، ہمارا ہوٹل وینیو سے ایک گھنٹہ 40 منٹ کی مسافت پر تھا، ہمیں صبح 5 بجے اٹھنا پڑا، میں نام نہیں لوں گا لیکن کچھ ٹیموں کے ہوٹل 14 منٹ دور ہیں، ان ٹیموں کے نام بھی نہیں لوں گا جو ایک وینیو پر کھیل رہی ہیں۔

کپتان وانندو ہسارنگا نے کہا کہ ہمارے لیے مشکل دن ہیں، چار میچز چار مختلف وینیوزجو کہ مشکل ہے، ہمیں کنڈیشنز کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

Related posts

پاکستان والی بال کے برازیلین کوچ کا قومی ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ

محمد نوید

پاکستان نے بھارت میں ہونیوالے ہاکی ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کر دیا: ہاکی انڈیا کا دعویٰ

محمد نوید

جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنیکا فیصلہ

محمد نوید

Leave a Comment