Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والے کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان سے متعلق نام سامنے آگیا ہے۔

بھارت نے گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب ہاردک پانڈیا کا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے لیے نام سامنے آرہا ہے۔

  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہاردک پانڈیا بھارتی ٹیم کے نئے کپتان ہوسکتے ہیں جبکہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپتانی کیلئے سوریا کمار کا نام بھی زیر گردش ہے لیکن زیادہ امکان ہے کہ ہاردک پانڈیا بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے تاکہ وہ 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک گروم ہوجائیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں زمبابوے میں 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے جس میں سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر آئی پی ایل کے ٹاپ پرفارمز کو موقع دیا گیا ہے اور شبھمن گل عارضی طور پر ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

Related posts

چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا

محمد نوید

پاکستان کی رینکنگ 15، 16 نمبر پر ہے لیکن ہاکی کے اچھے دن آنیوالے ہیں: سابق اولمپیئن سمیع اللہ

محمد نوید

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگےکھلاڑی مچل اسٹارک رنز کے اعتبار سے بھی مہنگے ثابت

محمد نوید

Leave a Comment