Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اولمپکس

پیرس اولمپکس کی تیاری میں پاکستانی ایتھلیٹس کو مشکلات کا سامنا

پیرس اولمپکس 2024 کی تیاری میں پاکستانی ایتھلیٹس کومشکلات کا سامناہے، قومی ایتھلیٹس پنجاب اسٹیڈیم میں رش میں ٹریننگ کرنے پرمجبور ہیں۔

اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض نے میگا ایونٹس کی تیاری کے لیے الگ ٹریننگ سینٹر کا مطالبہ کیا ہے ۔

ارشد ندیم کی تھرو کے لیے پہلے ایریا خالی کرانا پڑتا ہے تاکہ جیولین کسی کو لگ نہ جائے ۔انہیں کئی مرتبہ کھلاڑیوں کے درمیان میں آنے کی وجہ سے تھرو روکنا پڑتی ہے۔

ایتھلیٹ فائقہ ریاض کو بھی رش کی وجہ سے ٹریننگ میں دشواری کا سامنا ہے،   فائقہ کی رننگ کے دوران دیگر کھلاڑی ٹریک پر آجاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ پر فوکس کے لیے الگ سینٹر ہونا چاہیے۔

ایتھلیٹس کا ماننا ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں کسی کی ٹریننگ کےخلاف نہیں لیکن ایلیٹ ایتھلیٹس کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹرکا ہونا بہت ضروری ہے۔

Related posts

گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے بھارت سے بھی تہنیتی پیغامات

محمد نوید

پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز تھرو کرتے وقت ارشد ندیم کے ذہن میں کیا چل رہا تھا؟

محمد نوید

بھارت 5 میڈلز جیت کر ایک میڈل جیتنے والے پاکستان سے اولمپک میڈلز ٹیبل پر پیچھے کیوں؟

محمد نوید

Leave a Comment