Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بال

میسی کی جھولی میں ایک اور ٹرافی، ارجنٹینا نے 16 ویں بار کوپا امریکا کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا نے کولمبیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ریکارڈ 16 ویں بار جیت لیا۔ 

ارجنٹینا کے کپتان میسی انجری کے باعث پورا میچ نہ کھیل سکے ، ان کے جذبات پر قابو نہ رہا وہ بینچ پر بیٹھے روتے رہے لیکن ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی افسوس جشن میں تبدیل ہو گیا۔

اتوار کو میامی گارڈنز میں ارجنٹینا اور کولمبیا کےدرمیان کوپا امریکا کا فائنل میچ انتہائی دلچسپ رہا ، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پربرتری حاصل کرنے کےلیے کئی حملے کیے لیکن کسی کوکامیابی نہ ملی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان میسی انجری کا شکار ہو گئے ، آنکھوں میں آنسو لیے میدان سے باہر چلے گئے ، بلکہ بینچ پر اپنے جذبات کنٹرول نہ کر سکے اور روپڑے ۔

فائنل میچ میں مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی ، پھر شروع ہوا اضافی وقت اور 112 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے لوٹیرو مارٹنز نے گول بنایا،  یہی گول فائنل کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔

ارجنٹینا نے صفر کے مقابلے میں ایک گول کی کامیابی کے ساتھ کوپا امریکا جیت لیا،  یہ ارجنٹینا نے ریکارڈ 16ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور ان کی ٹیم ارجنٹینا نے مسلسل تیسرا بڑا ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

اس سے قبل  ارجنٹینا نے 2021 کا کوپا  امریکا اور پھر 2022 میں قطر میں ہونے والا فیفا  ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی تھی۔

Related posts

پی ایف ایف کے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد

محمد نوید

ناروے کپ فٹبال: پاکستان کی بیٹر فیوچر ٹیم انڈر 15 کے فائنل میں پہنچ گئی

محمد نوید

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو مینڈیٹ سے تجاوز پر خط لکھ دیا

محمد نوید

Leave a Comment