Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اولمپکسہاکی

بھارتی ہاکی ٹیم نے 52 سال بعد اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دیدی

پیرس اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو  زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔

بھارتی مینز ہاکی ٹیم نے جمعہ کو پیرس اولمپکس 2024 کے  پول بی کے اپنے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 3-2 سے شکست دے کر 52 سال بعد اولمپکس میں کینگروز کو مات دی۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک نے ایک اور کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 2 گول کیے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے تھامس کریگ اور بلیک گوورز نے گول اسکور کیے۔

اس جیت سے اب بھارت 5 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ بیلجیئم کا پول میں پہلا جبکہ آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔

بھارت پہلے ہی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بناچکا ہے۔

واضح رہے کہ 1972 کے اولمپکس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب  بھارتی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو  شکست دی ۔

Related posts

ایف آئی ایچ رینکنگ: پاکستان ہاکی ٹیم 16سے 14 ویں پوزیشن پر آگئی

محمد نوید

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے دعوت دیدی

محمد نوید

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کی پرولیگ میں شرکت کی تصدیق

محمد نوید

Leave a Comment