Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اولمپکس

اولمپکس: تاجک ایتھلیٹ نے اسرائیلی حریف کو شکست دیکر اس سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

پیرس اولمپکس میں تاجکستان کے ایتھلیٹ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

اتوار کو پیرس اولمپکس میں تاجکستان کے جوڈوکا نورالی امومالی نے 66 کلوگرام کے مقابلے میں اسرائیلی حریف باروچ شمائلوف کو ہرایا۔

اسرائیلی حریف کو شکست دینے کے بعد تاجک ایتھلیٹ نے شمائلوف سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اور انہوں نے اپنے اسرائیلی حریف کی طرف دیکھتے ہوئے اَللہُ اَکَبْر( اللہ سب سے بڑا ہے) کا نعرہ بھی لگایا۔

تاجک ایتھلیٹ پہلے کھلاڑی نہیں جنہوں نے پیرس اولمپکس میں اسرائیلی حریف سے ہاتھ نہ ملایا ہو۔

اس سے قبل مراکش کے ایتھلیٹ  نے بھی اسرائیل کے شمائلوف سے ہارنے کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 300 روز مکمل ہوگئے ہیں جس میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک غزہ میں 39 ہزار 480 افراد شہید اور 91 ہزار 128 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Related posts

حاملہ ہونے کے باوجود مصری ایتھلیٹ کی اولمپکس میں شرکت، پہلا مقابلہ بھی جیتا

محمد نوید

بھارتی خاتون ریسلر 100 گرام وزن زیادہ ہونے کے باعث اولمپکس فائنل کیلئے نااہل قرار

محمد نوید

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر افواج پاکستان کی ارشد ندیم کو مبارکباد

محمد نوید

Leave a Comment