Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اولمپکسپاکستان

پاکستانی اپنے ہیرو ارشد ندیم کے پرتپاک استقبال کیلئے بیتاب

پیرس اولمپکس میں ریکارڈ قائم کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم  آج رات وطن واپس لوٹیں گے۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر ملک بھر میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور پاکستانی اپنے ہیرو کے پر تپاک استقبال کیلئے بیتاب ہیں۔

 اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج رات ایک بجے براستہ استنبول لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے علاوہ حکومتی افراد بھی ارشد ندیم کا استقبال کریں گے۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم نے جیولین کے مقابلے میں 92 اعشاریہ 97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی تھی، پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اکیلے شخص نے ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر جہاں پوری قوم نہال ہے وہیں ان پر انعامات کی بارش بھی ہو رہی ہے۔

Related posts

آئی پی ایل 2025 سے ممکنہ تصادم، بڑے کھلاڑی پی ایس ایل میں لانےکا منصوبہ تیار

محمد نوید

شاہین سمیت بعض کھلاڑی کچھ میچز میں آرام کرینگے، نیوزی لینڈ سے سیریز میں روٹیشن پالیسی اپنانے کا فیصلہ

محمد نوید

قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض کی وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے منگنی ہوگئی

محمد نوید

Leave a Comment