Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

پاکستان کے ایک اور ویٹ لفٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کے ایک اور ویٹ لفٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی آف پاکستان نے 2  ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کیے۔ویٹ لفٹرز کے آؤٹ آف کمپیٹیشن ڈوپ ٹیسٹ ہوئے۔دونوں انٹرنیشنل ویٹ لفٹرز نیشنل گیمز 2023 کے گولڈ میڈلسٹ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک ویٹ لفٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔

مبینہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے والے ویٹ لفٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ابھی ڈوپ ٹیسٹ کا نتیجہ موصول نہیں ہوا ، جب مجھے لیٹر موصول ہو گا میں فائٹ کروں گا، میں نے بھی آپ کی طرح سنا ہے کہ ڈوپ مثبت آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویٹ لفٹر کو 15 ستمبر تک جواب دینے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو ماضی میں ڈوپ مثبت آنے پر معطلی کا سامنا ہے۔

Related posts

ویمن کرکٹ، سری لنکا نے جنوبی افریقا کیخلاف نئی تاریخ رقم کردی

محمد نوید

فیورٹس کیلئے ایک دن برا بھی ہوسکتا ہے’، بھارت سے میچ سے قبل بنگلادیشی کپتان کا بیان

محمد نوید

ورلڈکپ: شاداب خان فٹ، قومی ٹیم آج شام ایڈن گارڈنز میں ٹریننگ کا آغاز کریگی

محمد نوید

Leave a Comment