Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فیڈریشنز کیلئے این او سی کے حصول کی شرائط مزید سخت کردیں

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے فیڈریشنز کو ایونٹس میں شرکت کیلئے این او سی حاصل کرنے کے عمل میں مزید سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔

پی ایس بی کی نئی ہدایات کے مطابق، فیڈریشنز کو این او سی حاصل کرتے وقت منتخب کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، فیڈریشنز کو کھلاڑیوں کی پروفائلز میں یہ واضح کرنا ہوگا کہ ان کا انتخاب کس بنیاد پر کیا گیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق فیڈریشنز کو یہ بھی تصدیق کرنا ہوگی کہ کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ پر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فیڈریشنز کو ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ رپورٹ بھی جمع کرانا ہوگی۔

پی ایس بی کے مطابق ان اقدامات کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اسپورٹس فیڈریشنز کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کریں۔

Related posts

تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمن کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

محمد نوید

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے انگلش ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ

محمد نوید

ویمن پلیئرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

محمد نوید

Leave a Comment