Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

زم ایفرو ٹی 10 کے سیزن 2 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل مکمل

زمبابوے کی کرکٹ لیگ زم ایفرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل مکمل ہو گیا۔

ایونٹ میں شریک مختلف ٹیموں کے اپنے اپنے اسکواڈز کیلئے 6 پاکستانی کرکٹرز کو بھی سائن کرلیا۔

زم ایفرو ٹی 10 لیگ کے اعلامیے کے مطابق ڈربن وولوز نے شرجیل خان، محمد عرفان اور یاسر شاہ کو شامل کیا ہے۔

کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی نے حیدر علی کو اپنے گلوبل سپر اسٹار کے طور پر سائن کیا ہے جبکہ شاہنواز داہانی بھی اس ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

این وائی ایس لیگوس نے جارح مزاج بیٹر آصف علی کو براہ راست سائن کیا ہے۔

زم ایفرو ٹی 10 کا پلیئر ڈرافٹ 8 ستمبر کو ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے ہرارے میں شروع ہوگا۔

Related posts

اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ سے وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

محمد نوید

پی ایس ایل میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل کی جائیں، وقار یونس

محمد نوید

کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد انڈین سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ

محمد نوید

Leave a Comment