Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، کون سے پاکستانی اسٹارز کس ٹیم میں ایکشن میں ہونگے؟

یو ایس ماسٹرز ٹی ٹین لیگ کے دوسرے سیزن میں پاکستانی اسٹار اِن ایکشن دکھائی دیں گے۔

 یو ایس ماسٹرز ٹی 10 سیزن ٹو 8 نومبر سے 17 نومبر تک ٹیکساس میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سے سابق کپتان محمد حفیظ، شعیب ملک، کامران اکمل اور رومان رئیس سمیت دیگر یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کے دوسرے سیزن میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب بھارت کے ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، ویسٹ انڈین ٹیم کے شہرت یافتہ سابق  آل راؤنڈر ڈیوین براوو اور  آسٹریلوی سابق کپتان ایرون فنچ جیسے کھلاڑی بھی یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کا حصہ ہوں گے۔

کس پاکستانی کھلاڑی کو کس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے؟

کیلی فورنیا بولٹس نے پاکستانی کرکٹر حسین طلعت  کو اور  ڈیٹرائٹ فالکنز نے قومی فاسٹ بولر عمران خان جونیئر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

نیویارک واریئرز کی ٹیم میں محمد حفیظ، سہیل تنویر، مصباح الحق، سہیل خان اور عمید آصف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب ملک اور محمد عرفان ایٹلانٹا رائیڈرز کی ٹیم میں جلوہ گر ہوں گے۔

Related posts

کراچی میں ہونیوالے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی نئی تاریخوں کا اعلان

محمد نوید

جسپریت بمراہ نے بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی

محمد نوید

ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم بھارت پہنچ گئی

محمد نوید

Leave a Comment