Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن سکیورٹی مانگنے پر مشکل میں آگئے

ڈھاکا: بنگلادیشی حکام نے سابق کپتان شکیب الحسن کے سکیورٹی دینے کے مطالبے پر ان کی سیاسی وابستگی سے متعلق وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔

بنگلادیشی اسپورٹس حکام نے شکیب الحسن پر سکیورٹی طلب کرنے سے پہلے سیاسی مؤقف کی وضاحت دینے پر زور دیا ہے۔

ایڈوائزر یوتھ اینڈ اسپورٹس آصف محمد کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر کو اپنے سیاسی مؤقف کی وضاحت دینے کی ضرورت ہے، اس کے بعد انہیں سیکورٹی طلب کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر کسی کو سکیورٹی مہیا کرنے کی پابند ہے، شکیب الحسن کرکٹر کے ساتھ سیاستدان بھی ہیں، انہوں نے عوامی لیگ کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا، ہم اتنی ہی سکیورٹی دیں گے جتنی دوسرے کرکٹرز کو ملتی ہے۔

 آصف محمد نے مزید کہا کہ لوگوں کے نزدیک ان کی دہری شناخت ہے، اگر ہزاروں لوگ چڑھ دوڑے تو کیا ہوگا؟ پولیس کانسٹیبل اور ایک گن مین کیا کر سکیں گے، اس لیے انہیں اپنے سیاسی تعلق کی وضاحت کرنا ہے، شیخ حسینہ واجد کو بھی اتنی سکیورٹی نہیں دی جا سکی تھی اور وہ ملک سے چلی گئیں۔

حکومتی تبدیلی اور قتل کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد شکیب اب تک وطن واپس نہیں گئے جب کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے شکیب کی جانب سے سکیورٹی طلب کرنے پر اعلان کیا تھا کہ سکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرا سکتے کیونکہ شکیب عوامی لیگ کے سابق ممبر ہیں، وہ ایک قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔

 آل راؤنڈر شکیب الحسن نے حال ہی میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جب کہ انہوں نے  اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Related posts

پاکستانی کوہ پیما شاہ دولت نے 8080 میٹر بلند گیشربرم ون مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کرلی

محمد نوید

پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر ختم، عرفان پٹھان کا سابق پاکستانی کرکٹرز پر طنز

محمد نوید

چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

محمد نوید

Leave a Comment