Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

متحد ہوکر کھیلنا’، آسٹریلیا روانگی سے قبل محسن نقوی سے رضوان اور سلمان علی آغا کی ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

آسٹریلیا روانگی سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وائٹ بال کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان آغا نے لاہور میں ملاقات کی۔

محسن نقوی نے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت ایک اعزاز ہے، آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز میں قوم کو آپ کی قیادت میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں باصلاحیت پروفیشنلز ہیں، آسٹریلیا اور زمبابوے میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔متحد ہو کر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے، ٹیم اگر ٹیم بن کر پرفارم کریں گے تو کوئی آپ کو ہرا نہیں سکتا۔

اس موقع پر کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اعتماد کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

محمد رضوان نے کہا کہ دورۂ آسٹریلیا و زمبابوے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

Related posts

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال وائٹ بال سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

محمد نوید

دورہ آسٹریلیا و زمبابوے، وائٹ بال اسکواڈ سے سعود، شاداب اور افتخار کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

محمد نوید

کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد انڈین سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ

محمد نوید

Leave a Comment