Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آسٹریلیا سے تاریخی فتح کے بعد شاہین ون ڈے کے نمبر ون بولر بن گئے، بابرکی پوزیشن بھی برقرار

22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستانی بیٹرز اور بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری آگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت ون ڈے بیٹرزاور بولرز کی نمبر ون پوزیشن پر پاکستان کے کھلاڑی براجمان ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین  آفریدی تین  درجے ترقی کے بعد نمبر 1 پوزیشن پر آگئے ہیں، رینکنگ میں  افغانستان کے راشد خان کا دوسرا جب کہ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج 2 درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے حارث رؤف 14 درجے بہتری کے بعد 13 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ون ڈے بیٹرز رینکنگ

دوسری جانب  ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں 825 پوائنٹس کے ساتھ بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے، اس فہرست میں بھارت کے  روہت شرما دوسرے، شبمن گل تیسرے اور ویرات کوہلی کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے  آل راؤنڈرز رینکنگ

ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی  پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ  زمبابوے کے سکندر رضا دوسری  اور افغانستان کے راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دیکر  سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

Related posts

پی سی بی پاکستان سپر لیگ کی اچھی ونڈو نکالنے کیلئے پرامید

محمد نوید

نیوزی لینڈ سے سیریز: پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کونسے کھلاڑی شامل ہونیکا امکان ہے؟

محمد نوید

ورلڈکپ: سابق بھارتی بولر سپر 8 میں پاکستان کی جگہ امریکا کو دیکھنے کا خواہشمند

محمد نوید

Leave a Comment