Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بالکھیل

22 سالہ انٹرنیشنل فٹبالر کار حادثے میں زخمی ہونے کے ایک ماہ بعد چل بسا

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے انٹرنیشنل فٹبالر  مارکو انگولو کار حادثے میں شدید زخمی ہونے کے ایک ماہ بعد چل بسے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 22 سالہ نوجوان فٹبالر مارکو انگولو 7 اکتوبر کو ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو میں پیش آنے والے کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

حادثے کے بعد  مارکو ایک ماہ سے زائد عرصے تک اسپتال میں زیر علاج  رہے اور اب ان کے کلب نے فٹبالر کی موت کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیر کی رات انتقال کرنے سے پہلے نوجوان فٹبالر کے کئی آپریشن کیے گئے تھے، وہ  ایک ہفتے سے  آئی سی یو میں تھے۔

واضح رہے کہ مارکو انگولو نے نومبر 2022 میں ایکواڈور کے لیے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

ایکواڈور کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے مارکو انگولو کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کار حادثے میں مارکو انگولو کے ایک قریبی دوست بھی جاں بحق ہوئے ۔

Related posts

کراچی میں قومی ویمن کرکٹرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی

محمد نوید

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کرکٹ آسٹریلیا کے سمر فیسٹیول میں شرکت کریں گے

محمد نوید

پی ٹی وی نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

محمد نوید

Leave a Comment