Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

نعمان علی نے افریقی اور کیوی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

پاکستان کے اسپنر نعمان علی کو اکتوبر کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔

نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے سیریز میں 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں لی تھیں۔

اس حوالے سے نعمان علی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی پرفارمنس کے لیے سپورٹ کرنے پر ٹیم کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے اکتوبر کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے نعمان علی، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا اور نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کو نامزد کیا تھا۔

Related posts

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی، پوسٹ مارٹم کیلئے آئندہ ہفتے مشاورت کا آغاز ہوگا

محمد نوید

انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

محمد نوید

ڈریوڈ کی جگہ گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

محمد نوید

Leave a Comment