Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے متوقع: بھارتی میڈیا

اگلے سال فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں اب صرف 3 ماہ رہ گئے ہیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اب تک ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع تاحال جاری ہے۔ بھارت پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کسی بھی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

تاہم انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر بیک چینل پر بات چیت جاری ہے اور آئی سی سی پی سی بی کو ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کے لیے راضی کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

اسی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان اس ہفتے کے آخر تک متوقع ہے۔

انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کے حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی بھی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر پاکستان  اور دیگر اراکین کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ایونٹ کا شیڈول ممکنہ طور پر ایک دو دن میں سامنے آجائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نےکہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے، ہمارا رابطہ صرف آئی سی سی سے ہے، ان کے جواب کا انتظار ہے جب کہ بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے ،ہم بھارت کے تحفظات دور کریں گے۔

Related posts

زم ایفرو ٹی 10 کے سیزن 2 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل مکمل

محمد نوید

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے دوسرے روز کا اختتام، ٹاپ 3 پوزیشنز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام

محمد نوید

45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر بابر اعظم کو چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد، خصوصی تحفہ پیش کردیا

محمد نوید

Leave a Comment