Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

پاکستانی ویٹ لفٹر نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 2 گولڈ اور 1سلور میڈل جیت لیا

سکھر کے نوجوان ویٹ لفٹر نے یونائیٹڈ ورلڈ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیڈریشن کے زیر اہتمام باڈی بلڈنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں 2 گولڈ اور 1 سلور مڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

سکھر کے ویٹ لفٹر یوسف اعوان نے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں 2021 میں مسٹر سندھ کا ٹائٹل جیتا تھا بعد ازاں ساؤتھ ایشیا چمپئن شپ میں حصہ لیکر کر تیسرا نمبر حاصل کیا اور اب ورلڈ چیمپئن شپ میں قوم کی نمائندگی کی۔

نوجوان پاکستانی ویٹ لفٹر یوسف اعوان نے اپنی مدد آپ کے تحت تھائی لینڈ میں ہونیوالی ورلڈ چیمپئن شپ 2024 حصہ لے کر میں دو گولڈ مڈل اور ایک سلور مڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

باڈی بلڈر یوسف اعوان کہنا تھا کہ مالی مشکلات پیش آئیں تو ترجمان حکومت سندھ و میئر سکھر ارسلان شیخ نے بھرپور تعاون کیا۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کی بھرپور سپورٹ کی جائے تو وہ پاکستان کا نام مزید روشن کر سکتے ہیں۔

Related posts

پی سی بی کا غیر ملکی دوروں پر سلیکٹرز کو ٹیم کے ساتھ بھیجنےکا فیصلہ

محمد نوید

22 سالہ انٹرنیشنل فٹبالر کار حادثے میں زخمی ہونے کے ایک ماہ بعد چل بسا

محمد نوید

ہیری بروک نے پاکستان میں پچز کو بیٹنگ کیلئے سازگار قرار دیدیا

محمد نوید

Leave a Comment