Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

کیا ذاکر نائیک بھارتی انکار کی وجہ بنے؟ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق وکرانت گپتا نے عجیب منطق پیش کردی

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر بھارت کے معروف اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے عجیب منطق پیش کردی۔

وکرانت گپتا نے  بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات چیت کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے کو مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان سے جوڑا۔

اسپورٹس صحافی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو دہشتگرد تنظیموں اور افراد کی لسٹ دی ہے اگر وہ ان کے خلاف کارروائی کرتے تو شاید ہماری حکومت اپنی ٹیم بھیجنے پر راضی ہوجاتی’۔

وکرانت گپتا نے کہا ‘پاکستانی حکومت نے ذاکر نائیک کا بھرپور ویلکم کیا اور انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا، ایسا کرکے پاکستان نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری’۔

بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں تو کہوں گا کہ پاکستان کو ذاکر نائیک یا چیمپئنز ٹرافی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا’۔

وکرانت گپتا کے مذکورہ بیان کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر صارفین ان پر سخت تنقید کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ وکرانت ہندو انتہا پسند بھارت کا چہرہ چھپانے کے لیے کچھ بھی بول رہے ہیں کیونکہ انہیں بی سی سی آئی کی طرف سے حکم نامہ ملا ہے کہ ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا کوئی بھی جواز فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نےکہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔

Related posts

انگلش بیٹر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا دیا

محمد نوید

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کیلئے رابطے تیز کردیے

محمد نوید

25 اوورز میں 2 بالز استعمال کی جائیں: آئی سی سی نے کرکٹ کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کردیں

محمد نوید

Leave a Comment