Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافیکرکٹکھیل

بنگلادیشی بلے باز مشفق الرحیم ون ڈےکرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر مشفق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ  274 ون ڈے میچ کھیلنے والے سینئر بلے باز  مشفق الرحیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

مشفق الرحیم کا کہنا تھا کہ  میں اپنے خاندان، دوستوں اور  مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لیے میں گزشتہ 19 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

خیال رہےکہ  وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم بنگلادیشی ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔

مشفق الرحیم نے 274 ون ڈے میچز میں 9 سنچریوں اور 49 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 795 رنز بنائے جو کہ  بنگلادیش کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ رنز ہیں، ون ڈے کرکٹ میں بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر تمیم اقبال ہیں جنہوں نے 8 ہزار 357 رنز بنائے ہیں۔

وکٹوں کے پیچھے مشفق الرحیم نے بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 299 شکار کیے جن میں 243 کیچ اور 56 اسٹمپ شامل ہیں۔

 مشفق الرحیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے 2 سال قبل ہی ریٹائر ہوچکے ہیں جب کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے، انہیں 100 ٹیسٹ کھیلنے والا پہلا بنگلادیشی کرکٹر بننے کے لیے مزید 6 ٹیسٹ کھیلنا ہیں۔

Related posts

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈےکی منظوری

محمد نوید

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فیڈریشنز کیلئے این او سی کے حصول کی شرائط مزید سخت کردیں

محمد نوید

14 سالہ کھلاڑی کا دنیائے کرکٹ میں تہلکہ، آئی پی ایل میں ناقابلِ یقین تاریخ رقم کردی

محمد نوید

Leave a Comment